وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا ایک اہم دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کو یہ دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دی گئی ہے، جس کے بعد وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں بہت سے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خاص طور پر، ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے تناظر میں وزیراعظم کے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا واشنگٹن کو کرارا جواب، 5 جملوں نے کھلبلی مچا دی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے حوالے سے معاملات بھی زیرِ غور ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ اس دورے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب جائیں گے۔ اس کے علاوہ، اگر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ امریکہ سے وقت پر واپس آگئے تو وہ بھی اس وفد کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جواد خواجہ قتل کیس، پولیس حکام کی لواحقین کو آپریشن پر بریفنگ