امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد متوقع، امریکی اخبار

معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے ایک اہم رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان چند روز بعد بات چیت کا ایک اور راؤنڈ ہو سکتا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتکاری کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے اور ایران کے ساتھ رابطے اب بھی برقرار ہیں۔

علاقائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں یہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے کے ممالک ان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ معاملات کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی ٹیم کے میچ میکسیکو منتقل کرنیکا مطالبہ، فیفا نے فیصلہ سنا دیا

اخبار کے مطابق اس وقت جنگ بندی میں مزید توسیع کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ امریکا اور ایران کی جانب سے مختلف اور سخت بیانات سامنے آنے کے باوجود سفارتی سطح پر بات چیت کے راستے کھلے ہیں، جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ فریقین کسی حل تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران معاہدہ نہ ہونے کا اثر، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

Scroll to Top