چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی نے کشمیر ڈیجیٹل کے اینکر مجتبیٰ بٹ کیخلاف شوکت نواز میر کی درخواست پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شوکت نواز میر ہو یا کوئی اور اداروں کیخلاف قانونی کارروائی کا حق کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی ادارے کیخلاف اس طرح کا ردعمل دیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بڑی سفارتی فتح، امریکا اور ایران کے درمیان ’اسلام آباد معاہدے‘ کا ڈرافٹ تیار، جنگ بندی کا امکان
طیب منظور کیانی کا کہنا ہے کہ شوکت نواز میر کو میرا مشورہ ہے کہ وہ آئیں اور کشمیر ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے اپنا موقف بھی اپنی عوام کے سامنے رکھیں ۔ اداروں کیخلاف ایسی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، سرکاری ملازمین سڑکوں پر آگئے،حکومت کو الٹی میٹم
چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی کا مزید کہنا تھا کہ شوکت نواز میر کو جس طرح ادارے کی جانب سے انہیں باضابطہ الزامات پر انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا کہا گیا وہ آئیں اور کشمیر ڈیجیٹل پر اپنا موقف پیش کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پورے ہو چکے، اب احتجاج نہیں الیکشن لڑیں: سردار ارشد نیازی
طیب منظور کیانی کا کہنا ہے کہ جتنے بھی ڈیجیٹل چینلز ہیں یہ لوگوں کو معلومات فراہم کرتے ہیں ۔ شوکت نواز میر لوگوں کو بتائیں کہ اصل معاملہ کیا ہے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ اصل حقائق کیا ہیں ۔




