اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) معروف صحافی مظہر برلاس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر آزادکشمیر کے صدارتی الیکشن کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر،پاکستان کیلئے بہت اہم خطہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق: بھارتی جہاز وکرانت کو غرق کرنے کیلئے تیار تھے، ایڈمرل نوید اشرف
اس خطے کے حالات کے پیش نظر اب اس کی اہمیت اور بھی بڑھ چکی ہے،ماضی میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان رہے ہیں جو ایک سفارت کار بھی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان زندہ باد،تہران بول اٹھا،وزیرخارجہ عباس عراقچی کا اہم پیغام جاری
موجودہ حالات میں آزاد کشمیر کو ایک ایسے صدر کی ضرورت ہے،جو دانشمند بھی ہو،تجربہ کار بھی ہو،مقبول بھی ہو۔
میری نظر میں پروفیسر مقصود جعفری ایسی شخصیت ہیں جو ان تمام پہلوؤں پر پوری اترتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ کی مخالفین کے پروپیگنڈے کی تردید،اسحاق ڈارکا اظہار تشکر
ان کے علم اور تجربے سے مستفید ہونے کے لئے انہیں آزاد کشمیر کی صدارت کا منصب پیش کیا جائے تاکہ ملک و قوم کا بھلا ہوسکے
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان زندہ باد،تہران بول اٹھا،وزیرخارجہ عباس عراقچی کا اہم پیغام جاری
معروف صحافی جبار مرزا نے بھی گزشتہ دنوں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے لکھا ہے کہ پروفیسر مقصود جعفری کی بطور صدر نامزدگی کا فیصلہ ہوچکا ہے ۔




