ایران کیخلاف جنگ کے دوران امریکا کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں ایران نے امریکی کا ایف 15اور اے 10طیارہ مار گرائے ہیں، ایران کی جانب سے ایک بلیک ہیلی کاپٹر بھی گرانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق خلیج فارس کے علاقے میں جمعے کے روز امریکی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ بھی تباہ ہوا تاہم اس میں سوار واحد پائلٹ بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ کے دوران بڑی عسکری تبدیلی، امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 2امریکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کا A-10 وار تھاگ لڑاکا طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہوا، یہ واقعہ تقریباً اسی وقت پیش آیا جب ایران میں امریکی فضائیہ کا F-15E طیارہ مار گرایا گیا تھا۔
حکام کے مطابق F-15E کے واقعے میں ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
امریکی حکام نے A-10 طیارے کے حادثے کی وجوہات اور درست مقام سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ادھر ایرانی صوبے صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد کے گورنر نے گرائے گئے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے لیے عوام سے وسیع پیمانے پر مہم شروع کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ جو کوئی امریکی پائلٹ کو ہلاک کرنے یا گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگا اسے خاص اعزاز سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا ثالث امریکا کی ضمانتوں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟ ایرانی سفیر رضا امیری کا تیکھا سوال
یادر رہے کہ اے 10 امریکی گراؤنڈ اٹیک طیارہ ہے جو خاص طور پر زمینی اہداف، بکتر بند گاڑیوں اور فوجی دستوں کے خلاف فضائی مدد فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے امریکی اے 10 طیارے کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں واقع سمندری حدود میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔




