باغ(کشمیر ڈیجیٹل )ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو جائے گی ۔
ان کا کہنا ہےکہ لوگ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں ،حکومت فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے کر غریبوں کی مشکلات کم کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کیا ۔
انھوں نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ایک ماہ کے اندر دو مرتبہ اضافے سے روز مرہ ضروریات کی اشیاء بھی مہنگی ہو چکی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ: ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
نوبت فاقوں تک ا چکی ہے، حکومت نے حالیہ فیصلہ واپس نہ لیا تو عوام سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہوں گے ۔
ا نہوں نے کہا پاکستان کو اس وقت اپنے ملک کے عوام کی بہتری اور آسانی کے لیے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، پہلے سے صبر کی چکی میں پسنے والے عوام کو زیر بار کرنا کسی بھی طورپر درست نہیں ہے ۔
ڈپٹی میئر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں فوری سنجیدہ قدم اٹھائے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ شہری اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزار سکیں ۔
ان کے مطابق عوام کی فلاح اور سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور کسی بھی قسم کے فیصلے سے پہلے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھا جانا لازمی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ آتے ہی دفتر پہنچ گئے ،شاندار استقبال
انھوں نے اس اُمید کا اظہا ر کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر پٹرولیم کی قیمتوں کو اعتدال میں لا کر عوامی اضطراب کا خاتمہ کرے گی ۔




