اعظم خان

کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ میری شراکت انتہائی اہم رہی، اعظم خان

راولپنڈیز کے خلاف کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 198 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔

اس کامیابی میں اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ نے مرکزی کردار ادا کیا ، جنہوں نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے اپنی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ انہیں اننگز کے دوران چند مواقع ملے جن سے وہ بہتر فائدہ اٹھا سکتے تھے ۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو فتح دلانا خوشی کی بات ہے اور کپتان ڈیوڈ وارنر کیساتھ ان کی شراکت انتہائی اہم رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں بیٹرز کے درمیان یہ حکمت عملی طے تھی کہ ہر اوور میں کم از کم ایک باؤنڈری حاصل کی جائے تاکہ مطلوبہ رن ریٹ قابو میں رہے ۔ اس حکمت عملی نے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، کراچی کنگز کی مسلسل تیسری کامیابی ،راولپنڈیز کو شکست

میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کیےجبکہ سلمان علی آغا نے 29 رنز کی مفید اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا ۔

وارنر نے میچ کے بعد ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کیا ، خاص طور پر اعظم خان کی بیٹنگ غیر معمولی تھی ۔ انہوں نے بولرز کی کارکردگی کو بھی قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ حسن علی سمیت تمام بولرز اچھا کھیل رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کھیلوں کی تاریخ کا وہ انوکھا باب: جب پاکستانی ہاکی کی بدولت ارجنٹینا فٹ بال کا عالمی چیمپیئن بنا

دوسری جانب راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے شکست کی وجہ فیلڈنگ میں خامیوں کو قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بولنگ اتنی بری نہیں تھی، تاہم کیچز ڈراپ ہونے سے ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا اور یہی فرق میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوا ۔

Scroll to Top