مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ، 5 افسران کو ڈپٹی سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا

مظفرآباد: آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے انتظامی مفاد کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ صدرِ ریاست کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 5 سیکشن افسران کو کرنٹ چارج بنیادوں پر ڈپٹی سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

اہم تعیناتیاں اور تبادلے:

نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں:

  • مسٹر محمد اشفاق عباسی: سیکشن آفیسر محکمہ صحت عامہ کو کرنٹ چارج بنیادوں پر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت عامہ و بہبودِ آبادی تعینات کر دیا گیا۔
  • مسٹر محمد صغیر: سیکشن آفیسر محکمہ ان لینڈ ریونیو کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کشمیر کونسل، آرٹس اینڈ لینگویجز لگایا گیا ہے۔
  • مسٹر احسان اللہ: سیکشن آفیسر محکمہ مواصلات و تعمیراتِ عامہ کو اسی محکمہ میں ڈپٹی سیکرٹری (مواصلات و تعمیرات) کی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔
  • مسٹر شوکت علی صدیقی: سیکشن آفیسر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔
  • مسٹر محمد رفیق: سیکشن آفیسر محکمہ صحت عامہ و بہبودِ آبادی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بکتر بند گاڑیوں کا دور قصہ پارینہ: وزیراعظم آزاد کشمیر کا ‘چارٹر آف ڈیلیورنس’ دینے کا اعلان

انتظامی حکم نامہ:
یہ تعیناتیاں آزاد جموں کشمیر سول سرونٹس رولز 1977 کے قاعدہ 10-B کے تحت کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کی نقول صدرِ ریاست، وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ فوری طور پر ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top