اورکزئی کے علاقے توڈہ میلہ میں سکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں خوارجین کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے کچھ خوارج کو سکیورٹی فورسز کی پوسٹ کی جانب جاتے دیکھا ،اطلاع ملنے پےسکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے ذریعے خوارج کو نشانہ بنایا۔
دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔فائرنگ تبادلےمیں خوارجین کو جانی نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان کی جانب سے باجوڑ، نواپاس (مہمند) اور دیر کے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاکستان نے بھرپور اور موثر جواب دیا جس پر دشمن کی گنیں مکمل خاموش ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کی باجوڑ،مہمند اور دیر کے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب
اندھا دھند فائرنگ کاپاکستانی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے نہ صرف افغان فورسز کی گنوں کو خاموش کرایابلکہ ان پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس تمام صورتحال میں پاکستان کاکسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دشمن کو موثر اور بھرپور جواب دے کر اس کی ہر کوشش ناکام بنا دی گئی۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی بڑھتی لہر پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے آپریشن غضب للحق شروع کیا تھا اور افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا ۔
عید کی تعطیلات میں آپریشن روک دیا گیا تھا اب دوبارہ سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل صفایا کیلئے پرعزم ہے۔




