مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کے گنجان آباد رہائشی علاقے نلوچھی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں وحید قریشی نامی شخص کواپنے ہی داماد نے چھریوں کے وار سے قتل کر دیا ۔
واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا جبکہ مقامی شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھمبر ،تنویر حسین قتل کیس کا سراغ لگا لیاگیا،اہلیہ اور آشنا ہی قاتل نکلے
تفصیلات کے مطابق نلوچھی میں وحید قریشی نامی شخص کو اس کے داماد عمر نے چھریوں کے وار سے قتل کیا۔
قتل کے فوری بعد مقامی نوجوانوں طارق مغل، شہریار ابرار اور عثمان فاروق نے غیر معمولی جرات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کی نشاندہی کی اور پولیس کو بروقت اطلاع فراہم کی۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرامائی انداز میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم محمد عمرجو کہ کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہےکو جان پر کھیل کر قابو کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد تھانہ صدر کے حوالے کر دیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رفاقت قتل کیس، سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش آیا لیکن پولیسحکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور قتل کے محرکات سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
مظفرآباد میں قتل کی بڑھتی وارداتوں پر شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیںاور مطالبہ کیا جا رہا ہے ان واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس حکمت عملی اور اقدامات اٹھائے جائیں۔




