دوحہ: قطر نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی۔
پاکستانی سفارت خانے کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستانی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قطر روانگی سے قبل باقاعدہ ویزہ حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کا معروف ٹک ٹاکر قطر سے ڈی پورٹ ، وجہ کیا بنی؟
بیان میں کہا گیا ہے کہ جو پاکستانی شہری بغیر ویزہ قطر پہنچیں گے۔ انہیں ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر داخلے کی پابندی یا واپسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سفارتخانے نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر سے پہلے اپنی ویزہ دستاویزات مکمل کریں اور تازہ ترین معلومات کے لیے قطری حکام یا متعلقہ ویزہ مراکز سے تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی قانونی یا سفری مشکل سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ قطر نے ماضی میں پاکستانی شہریوں کے لیے آن ارائیول ویزہ کی سہولت فراہم کر رکھی تھی تاہم حالیہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اس سہولت کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کی ایل این جی کی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے17فیصد تک ختم
یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت ایران کی جانب سے قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں عموماً دیگر تنصیبات بھی نشانہ بنتی ہیں۔
ایران اورامریکا اسرائیل کی جنگ کے دوران خلیجی ممالک شدید متاثر ہیں اور انہیں شدید حملوں کا سامنا ہے۔ایران کی جانب سے قطر میں توانائی انفراسٹرکچر پر شدید حملے کئے گئے ہیں۔




