پی ایس ایل 11: بال ٹمپرنگ ثابت،فخر زمان کے 2میچز کھیلنے پرپابندی

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) قومی کرکٹر فخر زمان پر بالآخر بال ٹمپرنگ ثابت ہو گئی۔

لیول تھری جرم کے قصور وار پائے جانے کے بعد قومی کرکٹر فخر زمان کو 2 میچز کیلئے معطل کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن مہاناما نے تادیبی سماعت کی، تمام شواہد کا جائزہ لینے اور فخر کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

سماعت کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے، دو میچ نہ کھیلنے کی سزا دی۔

فخر زمان اب پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران رپورٹ ہوئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، سفیر رضوان سعید شیخ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ فخر کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔

کرکٹرفخر زمان ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف ہونے والے میچ میں بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان کے خلاف کیس کی دوسری سماعت گزشتہ روز مکمل ہوئی تھی۔

Scroll to Top