فیلڈ مارشل ریڈ لائن، شوکت نواز میر اخلاقی انحطاط کا شکارہے، سردار قمرالزمان خان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سردار قمرالزمان خان سابق وزیر حکومت آزادکشمیر نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ شوکت نواز میر نامی شخص کی ایک تقریر سوشل میڈیا پر وائرل دیکھی جو افسوسناک ہے۔۔

وائرل ویڈیو میں شوکت نواز میر فیلڈ مارشل کا نام لے کر ان پر تنقید کر رہا ہے میں حیران ہوں کہ ہم بحیثیت مجموعی کس قدر اخلاقی انحطاط کا شکار ہو چکے ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کراچی ڈویژن کی تنظیم سازی،فریدالدین میرصدر،نصیر احمد سینئر نائب صدر نامزد

کہ یہ شخص اس جنرل کے بارے میں گھٹیا اور بیہودہ زبان استعمال کر رہا ہے جو کہ اس وقت عالم اسلام کا اثاثہ اور محافظ ہے۔۔

ایک ایسے وقت میں جب کہ ساری دنیا کی نظریں جنرل عاصم منیر پر ہیں جس نے پہلے کشمیریوں کے قاتل مودی کا غرور خاک میں ملایا اور اب دنیا بھر پر تیسری جنگ عظیم کے منڈلاتے ہوئے بادلوں کو کم کرنے کیلئے اپنی کاوشوں میں مصروف ہے اس کی ذات کو ہدف تنقید بنانا اور متنازعہ گفتگو کرنا ایک مجرمانہ فعل ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کیلئےنئی اور سخت ترین گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ایران امریکہ مسئلہ اس وقت جنرل عاصم منیر کی بہادری اور حکمت عملی کی بناء پر دنیا بھر کی نظروں میں ہے اور اس عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ایک قبیح فعل ہے۔

سردار قمرالزمان خان کا کہنا تھا کہ میں جنرل عاصم منیر کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس شخص کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک: ہیکر نے پیسے مانگنا شروع کر دیے

عوامی حقوق کے معاملے پر ہر شخص نے ایکشن کمیٹی کے مطالبات اور تحریک کی حمایت کی ہے مگر اب کی بار فیلڈ مارشل پر تنقید کر کے شوکت نواز میر نے ریڈ لائن کراس کی ہے جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔

ہم اپنی مسلح افواج اور باالخصوص جنرل عاصم منیر کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور اپنی جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت بھی ڈٹ کر کریں گے۔

Scroll to Top