پاکستان میں عیدالاضحی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں رواں برس عید الاضحی بدھ 27 مئی کو متوقع ہے اور امکان ہے کہ اس سال عید کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات دی جائیں۔

تعطیلات ویک اینڈ کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے ملازمین بدھ سے اتوار تک لگاتار آرام کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں عید الاضحٰی پر کتنے دن کی چھٹیاں ملیں گی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کی پہلی رات 17 یا 18 مئی کو متوقع ہے، جس کے پیش نظر عید الاضحیٰ 27 سے 29 مئی تک منائی جائے گی تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔

عید کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ کراچی کے نارتھ بائی پاس اور لاہور کے شاہ پور کانجرا میں بیوپاری قربانی کے جانور فروخت کرنے کیلئے لائیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عید ایک دن پہلے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جیسا کہ ماضی میں اکثر دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹلی میں عید ملن پارٹی ،سینکڑوں افراد کا فاتح محمود کیانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

واضح رہے کہ عیدالاضحی مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار ہے جس میں حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی یاد میں قربانی دی جاتی ہے، اور اس موقع پر دنیا بھر میں مسلمان مذہبی جوش و خروش کے ساتھ یہ دن مناتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری حتمی تاریخ کے لیے سرکاری اعلان کا انتظار کریں، کیونکہ چاند کی رویت کے باعث ایک دن کا فرق معمول کی بات ہے۔

Scroll to Top