کیپٹل اسمارٹ موٹرز (CSM) نے اپنے نئے الیکٹرک ماڈل JMEV EV3 کی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس نے بجٹ ای وی (الیکٹرک گاڑی) سیگمنٹ میں ہلچل مچادی ہے۔
کمپنی کے مطابق JMEV EV3 دو مختلف ورژنز میں دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:2026 میں گاڑیوں کی فروخت میں 41.7 فیصد اضافہ ریکارڈ
JMEV EV3 Comfort کی قیمت 4,899,999 روپے جبکہ JMEV EV3 Premium کی قیمت 4,999,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ان گاڑیوں کی بکنگ کا آغاز اپریل سے 490,000 روپے کے ابتدائی ایڈوانس کے ساتھ ہوگا، اور خوش نصیب خریداروں کو ان گاڑیوں کی ڈیلیوری جولائی سے شروع ہو جائے گی۔
پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر، 50 لاکھ روپے سے کم قیمت میں دستیاب یہ الیکٹرک گاڑیاں متوسط طبقے اور ماحول دوست سواری کے خواہش مند افراد کے لیے ایک بہترین متبادل بن کر ابھری ہیں۔
JMEV EV3 گاڑیوں میں جدید فیچرز بھی شامل ہیں، جو صارفین کے لیے سفر کو مزید آسان اور محفوظ بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری: نئی سوزوکی سوئفٹ اب آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کریں
یہ اعلان کیپٹل اسمارٹ موٹرز کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت میں اضافے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سمت میں ایک نیا باب کھول رہا ہے۔




