حلقہ کوٹلہ میں شمولیتی تقریب،ن لیگ بڑی وکٹیں اڑا دیں

مظفرآباد:ریاستی دارالحکومت کے حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل مچھیارہ وارڈ شرقی میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی و تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ نورین عارف اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مظفرآباد انجینئر راجہ فراز عارف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے شیخ حنیف، ملک حسن، ملک عبدالروف، ملک عبدالقدوس، مفتی تنویر حسین، ملک عامر، مرزا عبدالقیوم نے ن لیگ میں  شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آزادکشمیر کو جھٹکا،خطیب اللہ خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

مرزا محمد رفیق، ملک محمد یوسف، ملک منظور، پیرزادہ وقار، پیرزادہ بلال، شیخ شریف، مرزا ارشاد، حذیفہ جاوید، چوہدری یعقوب کھیتی، یٰسین ٹنچ، مرزا وقار، قاری منظور، مولانا ملک عبدالوحید، چوہدری الف دین سمیت درجنوں افراد نے بھی اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نورین عارف اور انجینئر راجہ فراز عارف نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے مشن کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جماعت کی پالیسیوں اور قیادت کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر نئے شامل ہونے والے افراد کو ہار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ اس موقع پر یونین کونسل مچھیارہ کی سینئر قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر الیکشن، 45 حلقوں کیلئے ن لیگ کے 204 امیدوار میدان میں آگئے

یاد رہے کہ حلقہ کوٹلہ میں سابق وزیر حکومت نورین عارف کے فرزند راجہ فراز عارف ن لیگ کے ٹکٹ کے امیدوار جبکہ سابق امیدوار اسمبلی سردار تبارک بھی ٹکٹ کی خواہش لے کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو ئے ہیں۔

Scroll to Top