فیصل ممتاز

وزیراعظم فیصل راٹھورکا وزراء، سیکرٹریز،افسران کو کفایت شعاری اپنانے کا حکم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے کفایت شعاری پالیسی اپنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ سے وزراء اور افسران کو عملدرآمد کیلئے جاری کردہ سرکلر کے مطابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے بین الاقوامی اور قومی حالات کے پیش نظر عوامی مفاد اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانےکیلئے وزراء، سیکرٹریز اور محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

تمام وزراء، سیکرٹریز اور سربراہان محکمہ جات کفایت شعاری (Austerity) اپنانے اور قومی و مقامی سطح پر کیے گئے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں،

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر آئندہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے، جمیلہ خاتون

تمام حکام اپنے ماتحت افسران اور اہلکاروں کی ہفتے میں کم از کم چار دن دفتر حاضری یقینی بنائیں گے تاکہ سرکاری امور میں شفافیت اور بروقت کارکردگی ممکن ہو۔

مفاد عامہ کے کاموں میں کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن، 45 حلقوں کیلئے ن لیگ کے 204 امیدوار میدان میں آگئے

مالی مشکلات کے پیش نظر وزراء اور افسران اپنے ماتحت دفاتر میں مالی معاملات کی ذاتی نگرانی کریں گے اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں گے۔

پیٹرول، ڈیزل، مرمتی گاڑیاں اور دیگر اخراجات میں کفایت شعاری کے اصول پر عمل کرنا تمام حکام کے لیے لازمی ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف مالی نظم و ضبط کیلئے ضروری ہیں بلکہ عوامی وسائل کے مؤثر استعمال، سرکاری کارکردگی میں بہتری اور مفاد عامہ کے تحفظ کیلئے بھی ناگزیر ہیں۔

Scroll to Top