راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)چھوٹا گلہ میں افسوسناک واقعہ خاتون نے خودکشی کر لی،پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی علاقے چھوٹا گلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر ، گلگت بلتستان میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی فنڈنگ: عبدالحمید لون کے ہوشربا انکشافات
واقعے کے بعد خاتون کی ڈیڈ باڈی کو فوری طور پر تحویل میں لے کر راولاکوٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی اکمل شریف موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا مئی میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا اعلان
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر پولٹری فارم کی گاڑی چلاتے ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا، جب انہوں نے خاتون کو دیکھا تو وہ پھندے سے لٹکی ہوئی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا خطے میں اہم کردار، آئندہ 12 سال ملکی ترقی کے ہونگے، سامعہ خان
پولیس نے واقعے کو مشکوک پہلوؤں سے بھی دیکھتے ہوئے مختلف زاویوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔علاقہ بھر میں اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




