ٹریفک کا المناک حادثہ، دو جوان جاں بحق، ہجیرہ سوگ میں ڈوب گیا

ہجیرہ(کشمیر ڈیجیٹل)راولپنڈی میںٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں ہجیرہ کے دو نوجوان خالق حقیقی سے جا ملے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر عام انتخابات: مئی 2026 میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا

حادثہ کا سنتے ہی ہجیرہ سوگ میں ڈوب گیا،تحصیل ہجیرہ کے نواحی علاقوں لوہر بھانتینی والےحاجی اعظم کے بیٹےراجہ حسنین اور کلپور والے مرحوم راجہ نمیری کے بیٹے راجہ عبداللہ راولپنڈی ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔۔

ذرائع کےمطابق دونوں حقیقی خالہ زاد بھائی تھے۔راولپنڈی مری روڈ پر جاتے ہوئے موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہوگیا۔ نوجوانوں کے اچانک انتقال پر علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم گفتگو

تفصیلات کے مطابق ہجیرہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان راولپنڈی میں موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے محبت کا اظہار، ویڈیو وائرل

ہجیرہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو حقیقی خالہ زاد نوجوان، راجہ حسنین اور راجہ عبداللہ، راولپنڈی میں ایک المناک موٹر سائیکل حادثے میں اپنی جوانی میں اللہ کے حضور پیش ہو گئے۔

Scroll to Top