ریپر سے سیاستدان بننے والےبلیندر شاہ نیپال کے نئے وزیراعظم بن گئے

نیپال کی سیاست میں ایک بڑا انقلاب آگیا ہے جہاں ریپ موسیقی سے شہرت پانے والے 35 سالہ بلیندر شاہ ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، بلیندر شاہ نے ملک میں بدعنوانی کے خلاف جاری عوامی احتجاج اور شدید سیاسی بحران کے بعد ہونے والے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے تجربہ کار سیاستدان اور سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟ جانئے تازہ ترین صورتحال

بلیندر شاہ کی جماعت، راشٹریہ سواتنترا پارٹی نے پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے کم عمر ترین وزرائے اعظم کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ بلیندر شاہ اس سے قبل کھٹمنڈو کے میئر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی ریپ موسیقی اور سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال سے نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے کرپشن کے خلاف سخت مؤقف اپنایا جس نے عوامی سطح پر انہیں ایک ہیرو کے طور پر متعارف کروایا۔

دوسری جانب، سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو ‘جین زی’ (Gen Z) کے مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات 2026: گجر قومی پارٹی سیاسی اسٹیک ہولڈر تسلیم کر لی گئی

Scroll to Top