اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اہم حکومتی بل کی منظوری دے دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالاکوٹ، شمالی کشمیر، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.3 ریکارڈ
نادرا کسی بھی مشکوک شخص کا شناختی کارڈ 60 دن کے لیے بلاک کرسکے گی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اہم حکومتی بل کی منظوری دے دی گئی۔
سینیٹ میں بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی ایما پر پیش کیا تھا، کمیٹی سے منظوری کے بعد اب بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت لیا
ترمیمی بل کے تحت نادرا کوئی بھی شناختی کارڈ 60 روز کے لیے بلاک کرسکے گا۔
وزارت داخلہ کا مؤقف ہے کہ شناختی کارڈ حساس اور نیشنل سیکیورٹی دستاویز ہے جس کا غلط استعمال سیکیورٹی اور معیشت کے لیے خطرہ ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے نادرا کو سنگین آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقابلۂ حسن کے دوران حسینہ کے نقلی دانت گرگئے، ویڈیو وائرل
جرائم پیشہ افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بہانے بناتے ہیں، اتھارٹی کو مؤقف دینے کے بجائے جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے بچتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ ترمیم کے ذریعے نادرا کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک کرسکے گا۔




