متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد دبئی، ابوظبی، عجمان اور راس الخیمہ سمیت مختلف ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
شارجہ میں بارش کے باعث سڑکیں دریا کامنظر پیش کرنے لگیں جہاں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
سیلابی صورتحال میں پھنسے شہریوں کو پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔حکومت نے ان علاقوں میں الرٹ جاری کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ نے ہمیں تباہ کردیا،میئرشمالی اسرائیل رو پڑا، ویڈیو وائرل
ادھر ابوظبی کے مرکزی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔
محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے مطابق ملک بھر میں ایک کم دباؤ کے نظام کے باعث غیر مستحکم موسم پیدا ہوا ہے
جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔
عاجل : أمطار العزم تقترب من حجم امطار الهدير سيول وكميات هائلة من الأمطار في مناطق الإمارات #منخفض_العزم #أخبار_الإمارات #مركز_العاصفة
27/03/2026 pic.twitter.com/F49lwHc0WA— مركز العاصفة (@Storm_centre) March 26, 2026
دبئی، ابوظہبی اور شمالی امارات میں رات بھر بجلی کی چمک اور گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
رپورٹس کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ پر بجلی گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے، جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف باصلاحیت، سنجیدہ اور معاملہ فہم رہنما ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
حکام نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ خطرناک مقامات پر جمع ہونا، سیلابی پانی میں داخل ہونا یا ریسکیو ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالنا قابل سزا جرم ہے۔
الامارات : الان جريان جارف لوادي البيح في رأس الخيمة #منخفض_العزم #أخبار_الإمارات #مركز_العاصفة
27/03/2026 pic.twitter.com/hV0CQEOnvE— مركز العاصفة (@Storm_centre) March 27, 2026
جس پر جرمانہ اور گاڑی ضبط ہونے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ مشرقی علاقوں، خصوصاً فجیرہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے مشکلات پیدا ہوئیں۔
حکام کے مطابق بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس کے باعث درخت گرنے اور عمارتوں سے ملبہ اڑنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ سمندر میں بھی طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، جس سے بحری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقابلۂ حسن کے دوران حسینہ کے نقلی دانت گرگئے، ویڈیو وائرل
اس کے علاوہ دبئی میں ائیرپورٹ اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس پر حکام نے مسافروں کو 3 گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے جب کہ شیخ زاید روڈ اور ابوظبی جانے والی بڑی شاہراہیں کھلی ہیں۔
CRAZY weather in UAE
WILD winds, apocalyptic floods and lightning pic.twitter.com/Pp9YIssqfG
— RT (@RT_com) March 27, 2026
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے اور ہفتہ سے موسم بہتر ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔امارات کے محکمۂ اوقاف نے لوگوں کو نمازیں گھر میں پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔




