عام آدمی کا نظام سے اعتبار اٹھ جائے تو ایکشن کمیٹیاں بنتی ہیں،فیصل راٹھور

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ فخر ہے کہ پاکستان کو دنیا ثالث کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار پر حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایک مضبوط فوج ہی ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کی ضامن ہے۔ جب عام آدمی کا نظام سے اعتبار اٹھ جائے تو ایکشن کمیٹیاں بنتی ہیں۔۔

لیڈر ویژن دیکر جاتا ہے، مظفرآباد شہر کی خوبصورتی کیلئے منصوبہ لارہے ہیں، ہمارے پاس وقت کم ہے لیکن کوشش ہے کہ ایسی بنیاد رکھ جائیں جس کے دوررس اثرات ہوں۔

ڈاکٹر عبدالحلیم خان ایک کردار تھے، انسان چلا جاتا ہے کردار زندہ رہتا ہے، ڈاکٹر عبدالحلیم کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کھاوڑہ : ایک اور نوجوان باسط دوستوں کی گولی کا نشانہ بن گیا

ڈاکٹر عبدالحلیم خان سے میرا روایتی نہیں بلکہ ذاتی تعلق تھا، اس خاندان سے برسوں کا رشتہ ہے، میرے والد محترم کا اس خاندان سے دیرینہ تعلق رہا ہے۔۔

ڈاکٹر عبدالحلیم خان کی شخصیت اور کردار زندہ رہیگا۔ ڈینٹل کالج کا پی سی ون تیار ہے کوشش ہوگی کہ اس کو موجودہ بجٹ میں رکھ کر جائیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹر عبدالعلیم خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہاں موجودہوں۔

انہوں نے کہاکہ جن حالات میں حکومت کی ذمہ داری لی آج اللہ کے فضل و کرم سے حالات کافی بہتر ہیں، چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں۔ میرے والد محترم کے پاس نو ماہ کی حکومت رہی لیکن لوگ آج بھی انکو انکے کردار کیوجہ سییاد کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر سینٹرپلیٹ قبرستان کیساتھ میت کو غسل دینے کیلئے جگہ مختص کر کے وہاں تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے ریاست کا رشتہ مضبوط ہے اسکو مضبوط سے مضبوط ترکرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اعلانات کے بجائے عملدرآمد کو فوقیت دیتاہوں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا، جنگل سے خاتون کی باقیات برآمد، عوام میں خوف وہراس

ڈاکٹر عبدالحلیم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالماجد خان نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا تعزیتی ریفرنس آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈاکٹر عبدالحلیم ہمارے خاندان کا اثاثہ تھے۔۔

جناح ڈینٹل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جس طرح ڈاکٹر عبدالحلیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا یہ ایک اعزاز ہے۔ جب ڈاکٹر عبدالحلیم کی شادی تھی تو اسوقت ممتاز حسین راٹھور شادی کے قافلے کے ساتھ پشاور گئے اور شادی کی تقریبات میں شریک رہے۔

آج بطور وزیراعظم آپ کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ 2005 میں ڈاکٹر عبدالحلیم نے اپنے گھر سے 14 لاشیں اٹھائیں لیکن اللہ نے میرے بھائی کو ہمت عطا کی۔

آج 26 مارچ کو ڈاکٹر عبدالحلیم نے ریٹائر ہونا تھا لیکن زندگی نے ساتھ نہیں دیا۔ جس انداز سے انہوں نے جناح ڈینٹل ہسپتال میں خدمات دیں اسکی مثال نہیں ملتی۔

Scroll to Top