کھاوڑہ : ایک اور نوجوان باسط دوستوں کی گولی کا نشانہ بن گیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)دارالحکومت مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ میں ایک اور نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کومی کوٹ ایک نوجوان باسط ولد شبیر اعوان اپنے دوستوں کے ہاتھوں اتفاقاً گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دو روز قبل سیکرٹری حکومت تہذیب النساء کی فوٹو گرافی کے تنازع پر ہونیوالے تصادم میں کھاوڑہ کے ہی علاقے مہلم چڑکپورہ میں فائرنگ کے دوران راہگیر جاں بحق ہو گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا، جنگل سے خاتون کی باقیات برآمد، عوام میں خوف وہراس

کھاوڑہ میں غیر قانونی اسلحے اور فائرنگ کا بڑھتا رجحان آئے روز جانیں لے رہا ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

عوام علاقہ کا مطالبہ ہے کہ علاقے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Scroll to Top