حویلی: گاڑی کا المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق،12 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) حویلی چرون سے کہوٹہ جانے والی گاڑی کرسن دھڑہ کے مقام پر حادثہ کاشکارہائی ایس میں کل 14 افراد سوار تھے۔

حادثے میں مہتاب دین ولد عمر دین قوم گجر ساکنہ چرون موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ٹیوٹا ہائی ایس میں سوار 12 افراد زخمی ہوگئے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر مراد سعید نااہل قرار

تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد ہائی ایس ڈرائیور عبد الرؤف ولد محمد لطیف قوم میر ساکنہ چرون موقع سے فرار ہوگیا۔

زخمی افراد میں محمد عزیز ولد محمد دین ،محمد حفیظ ولد زین دیں ،محمد صداقت ولد محمد شفیع ،مسماہ عظمت بیوہ تصدق راٹھور شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے شجرکاری مہم بہار کا افتتاح کر دیا

سید محمد ولد دین محمد ،چوہدری ساجد ولد روشن دین ،مسماہ حنیفہ بی فخر جلال دین ،سیاب ولد سید محمد ،محمد مجید ولد سراج دین،احمد حسین ولد جلال دین،مسماہ قمر ثناء زوجہ نذیر محمد ،محمداسم ولد سید عالم بھی زخمیوں میں شامل ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری: جرمنی نے ’اسپیشل ویزا‘ پروگرام متعارف کرا دیا

حادثے کا سبب ڈرائیور کی غفلت ،تیز رفتاری کے باعث ہوا۔انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے ایک گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچیں ۔۔ انتظامیہ کے ناروا سلوک کیخلاف حویلی عوام کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔

Scroll to Top