لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا آفیشل نغمہ جاری، عاطف اسلم کی آواز نے جادو جگا دیا
کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔
قبل ازیں گزشتہ روزایونٹ کے آغاز سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے جلد گھل مل جائیں اور ایک مضبوط ٹیم بن کرکھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، پی سی بی کانیا شیڈول جاری
راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور سب کی کوشش ہوگی کہ اچھاکھیل پیش کریں۔
ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔ ملتان ایک اچھی ٹیم ہے، تمام کھلاڑی اچھے ہیں۔




