جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا‘ 15 امریکی تجاویز مسترد

تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایرانی حکام نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی 15 تجاویز مسترد کردیں۔ 

ایرانی میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے کو امریکا اور اسرائیل کے حملے بند کرنے سے مشروط کر دیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملے بند اور عہدیداروں کے قتل کو روکنا ہو گا یہ شرائط پوری ہونے تک دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تجربہ کار ٹیم اور عوامی منشور کیساتھ آئندہ حکومت بنائیں گے، شاہ غلام قادر

ایرانی حکام کے مطابق ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت تعین کریں اور ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

ایران حکام نے بتایاکہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے اور ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کی پیشکش مسترد،امریکہ معاہدہ کی آڑ میں اپنی ناکامی چھپا رہا ہے، ایرانی چیف

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر جاری جنگ اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ایرانی اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ایران کا ابتدائی ردعمل امریکا تک پہنچانے کیلئے پاکستان کو بھیج دیا گیا۔

جنگ بندی کیلئے ایران نے 5 شرائط رکھ دیں
ایران نے شرائط رکھیں کہ جنگ کے خاتمے کیلئے حملوں اور ایرانی عہدیداروں کا قتل روکا جائے، جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کیے جائیں اور ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری خواتین، بچے ایران کی مدد کیلئے میدان میں آگئے،زیورات،گُلک تک عطیہ

ایران کی شرائط کے مطابق ایران پر جاری جنگ اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کیا جائے۔

خیال رہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کو امریکا کی 15 نکاتی تجاویز پہنچائی گئی ہیں، امریکا کی 15 نکاتی تجاویز میں ایران پر پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے)کی طرف سے ایران کی نگرانی بھی مجوزہ منصوبے میں شامل ہے، ایران اور امریکا کے درمیان سویلین جوہری تعاون بھی تجاویز میں شامل ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی تجویز کا جائزہ لیا گیا ہے اور امریکی جنگ بندی کی تجاویز کو ضرورت سے بڑھ کر قرار دیا گیا ہے۔

Scroll to Top