فیلڈ مارشل کا کردار اہم،خلیجی ممالک پاکستان کو اہم سمجھتے ہیں،عطاتارڑ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ٹویٹ کے پیچھے اعتماد ہے۔

پاکستان نے خطے میں بیلنس رکھا،پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی،آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا،مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا گیا،مبارکباد دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں برفباری ،بارشوں کا نیا سپیل ، محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں،، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا پرفیکٹ ٹیم ورک ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات اعتماد کی بنیاد پر قائم کئے،امریکا پاکستان پر اعتماد کر رہا ہے،خلیجی ممالک بھی پاکستان کو اہم ملک سمجھتے ہیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافہ، اوگرا نے سمری تیار کرلی

پاکستان کا ایران کےساتھ بھی اعتماد کا رشتہ ہے،پاکستان کے ایران کے ساتھ پچھلے 2 سال میں تعلقات مزید اچھےہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت،اسرائیل بی ایل اے ، ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کررہا ہے، بھارتی کرنل کا اعتراف

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ٹویٹ کو شیئرکیا،پاکستان امریکا اور ایران کے مذاکرات کی میزبانی کر سکتاہے۔

دیکھنا ہو گا امریکا اور ایران کس چیز پر راضی ہوتے ہیں،پوری دنیا فیلڈ مارشل کے کردار کو مان رہی ہے،فیلڈ مارشل کے کردار نے پاکستان کو عزت دلوائی ہے،مذاکرات کیلئے راستہ کب نکلے گا،یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح وزیراعظم نے اجلاس کے دوران حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کیں۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں خلیجی جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان کی اب تک کی سفارتی کاوشوں پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر بریفنگ دی۔

Scroll to Top