اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ موسمیات کی جانب سے آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی سامنے آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 30 مارچ تک ملک بھر میں بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی کی گئی۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، سوات، دیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا
موسمیات حکام کے مطابق آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش کیساتھ پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مضبوط مغربی سسٹم 24 مارچ کی شام بلوچستان میں داخل ہوگا، جو 27 مارچ کے بعد مزید شدت اختیار کر کے 31 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً گوادر، تربت، پنجگور، کوئٹہ اور خضدار میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت،اسرائیل بی ایل اے ، ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کررہا ہے، بھارتی کرنل کا اعتراف
اس کے علاوہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں کے ساتھ اسلام آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے،
سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں 25 اور 26 مارچ کے علاوہ 28 اور 29 مارچ کو بارش متوقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن حویلی کو بڑا جھٹکا،درجنوں شخصیات فیصل راٹھور کے قافلے میں شامل
موسم کا احوال بتانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں 25 سے 28 مارچ جبکہ خیبر پختونخوا کے ندی نالوں میں 28 سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔۔
بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔
تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔




