صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے جاری بیان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے لگی ہے،۔

امریکی صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کا ٹویٹ سوشل میڈیا(ٹروتھ ) پر شیئر کردیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر لکھا تھا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایران ،امریکہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے،وزیراعظم شہبازشریف


وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور اس مقصد کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت ناگزیر ہے۔


وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے واضح کیا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اور اس عمل کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت،اسرائیل بی ایل اے ، ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کررہا ہے، بھارتی کرنل کا اعتراف

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے ہر مثبت مذاکراتی عمل کا خیرمقدم کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن حویلی کو بڑا جھٹکا،درجنوں شخصیات فیصل راٹھور کے قافلے میں شامل

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی نمائندہ وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا تھا، جبکہ اب امریکی صدر کی جانب سے اس بیان کو شیئر کیا جانا سفارتی سطح پر اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top