پاکستان ایران ،امریکہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایران ،امریکہ جنگ کے حوالے سے اہم پیغام جاری کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن حویلی کو بڑا جھٹکا،درجنوں شخصیات فیصل راٹھور کے قافلے میں شامل

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم اور مکمل حمایت کرتا ہے۔

\


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ امریکہ اور ایران کی رضامندی سے مشروط، پاکستان جاری تنازعہ کے جامع تصفیے کیلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کیلئے میزبان ہونے کیلئے تیار اور اعزاز رکھتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور مقتول رفاقت کے گھر پہنچ گئے، انصاف فراہمی کی یقین دھانی

دوسری جانب ترک نیوز ایجنسی نے پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وفد ممکنہ مذاکرات کے لیے ایک یا دو دن میں پاکستان پہنچ رہا ہے۔

الجزیرہ کا کہنا ہے امکان ہے امریکی مذاکراتی ٹیم نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں آئے۔ اس ٹیم میں ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی دھمکیوں پر کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما کا مشن دوگنا تیز کرنے کا اعلان

ایران کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ممکنہ طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقرقالیباف کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایران عدم اعتماد کی وجہ سے اب تک اس کیلیے تیار نہیں ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے ایران کو مذاکرات پرآمادہ کرنے کیلیے بیک ڈور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان، ترکیے اور مصرمشترکہ رہنمائی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سی این این سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا اگر فریقین رضا مند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

Scroll to Top