مسلم لیگ ن حویلی کو بڑا جھٹکا،درجنوں شخصیات فیصل راٹھور کے قافلے میں شامل

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن حویلی کو بڑا جھٹکا، اہم شخصیات کا 24 سالہ پارٹی رفاقت توڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا گیا۔

عوامی خدمت کے مشن کو تقویت۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) حویلی کی اہم شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور مقتول رفاقت کے گھر پہنچ گئے، انصاف فراہمی کی یقین دھانی

حویلی میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے موقع پرشہریوں اور سیاسی کارکنوں نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن اور کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر چوہدری محمد صدیق، فارسٹر (ر) چوہدری صادق، چوہدری رفیق، چوہدری محمود، چوہدری محمد صادق، چوہدری منیر محمد، چوہدری حمید، چوہدری محمد دین، چوہدری قدیر، چوہدری صدیق،چوہدری جمیل، چوہدری جاوید، چوہدری کفیل، چوہدری وسیم، چوہدری منشاد، چوہدری نوید، چوہدری شاہد، چوہدری تابش، چوہدری عبدالوحید نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر نئے شامل ہونے والے چوہدری محمد صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت اور ویژن سے متاثر ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہلم چڑکپورہ واقعہ پر غلط ایف آئی آر کا اندراج،عوام سراپا احتجاج، کوہالہ مظفرآباد شاہراہ بلاک

انہوں نے کہا کہ ہماری نہ کوئی ڈیمانڈ ہے نہ شرط۔ ہے ۔ مسلم کانفرنس اور اس کے بعد ن لیگ سے 24 سالہ رفاقت چھوڑ کر اپنے احباب کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی دھمکیوں پر کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما کا مشن دوگنا تیز کرنے کا اعلان

آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور فیصل ممتاز راٹھور کو ووٹ بھی دیں گے اور انکی انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

Scroll to Top