آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن امتحانات میں 137جریدہ اسامیوں پر بھرتی کیلئے 35494امیدوار میدان میں آگئے، سب سے سخت مقابلہ محکمہ آڈٹ اینڈ اکاونٹس کی گریڈ 16کی سینئر آڈیٹر کی اوپن میرٹ کی37اسامیوں پر ہے
جہاں آزادکشمیر کے 10اضلاع سمیت مہاجرین مقیم پاکستان اور مہاجرین 1989سے 5547امیدواران نے اپلائی کر رکھا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:مہلم چڑکپورہ واقعہ پر غلط ایف آئی آر کا اندراج،عوام سراپا احتجاج، کوہالہ مظفرآباد شاہراہ بلاک
محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں لیکچررز بی 17 اوپن میرٹ کی 100اسامیوں پر مجموعی طور پر29952امیدوار میدان میں ہیں۔آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے یہ اسامیاں اشتہار 2/2025کے تحت مشتہر کی تھیں جن کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20جنوری مقرر تھی۔
جبکہ شیڈول کے مطابق ان اسامیوں پر تحریری امتحان کا انعقاد 29مارچ سے 5اپریل تک ہو گا
پبلک سروس کمیشن کی ویب سائیٹ پر دستیاب ریکارڈ کے مطابق سینئر آڈیٹرز کی 37اسامیوں کے لیے ضلع مظفرآباد سے 1166،ضلع نیلم سے 312،ضلع جہلم ویلی سے 300،میرپور سے 294 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیوی کو حق مہر دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ آ گیا
ضلع کوٹلی سے 601,ضلع بھمبر سے 388،ضلع پونچھ سے 942،ضلع باغ سے 867،ضلع حویلی سے 184,ضلع سدھنوتی سے 388،مہاجرین 1989سے 52اور مہاجرین مقیم پاکستان سے 57امیدواران نے کاغذات جمع کروا رکھے ہیں۔
اسی طرح محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی لیکچررز مردانہ کی مختلف مضامین کی 69 اسامیوں کے لیے11138 امیدوارن کےدرمیان مقابلہ ہو گا
جبکہ زنانہ کیڈر کی 31مشتہر شدہ اسامیوں پر 18814امیدواران کے کاغذات جمع ہیں۔مردانہ کیڈر کی لیکچرر ریاضی کی 12مشتہر اسامیوں پر 1322امیدوار ہیں،
اسی طرح لیکچرر فزکس کی 10اسامیوں پر 1061، لیکچرر بائیولوجی کی 3اسامیوں پر 916،لیکچرر کیمسٹری کی 5اسامیوں پر 669،لیکچرر کمپیوٹر سائنس کی 1آسامی پر 648،لیکچرر انگریزی کی 16اسامیوں پراپلائی کررکھا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:5ایسی ایپس جو اینڈرائیڈ فون کو سست کرنے کا باعث بنتی ہیں
1239،لیکچرر اردو کی 7اسامیوں پر 994، لیکچرر اسلامیات کی 4اسامیوں پر 2607 اور لیکچرر سیاسیات کی 11اسامیوں پرریاست بھر کے 1682نوجوانوں کے مابین اوپن میرٹ کے تحت مقابلہ ہو گا۔
جب کہ زنانہ کیڈر کی لیکچرر انگریزی کی 5اسامیوں پر 3248، لیکچرر اردو کی 3اسامیوں پر 1486,لیکچرر اسلامیات کی 5اسامیوں پر 3921، لیکچرر سیاسیات کی 2اسامیوں پر 926،لیکچرر ریاضی کی 3اسامیوں پر 1473، لیکچرر فزکس کی 5اسامیوں پر 1011، لیکچرر بائیولوجی کی 3اسامیوں پر 3876، لیکچرر کیمسٹری کی 4اسامیوں پر 2253اور لیکچرر کمپیوٹر سائنس کی 1اسامی پر 620امیدواران نے اپلائی کر رکھا ہے۔
پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مردانہ کیڈر لیکچرر معاشیات کی مشتہر شدہ 7، لیکچرر باٹنی کی 2، لیکچرر تاریخ کی 10، لیکچرر فزیکل ایجوکیشن کی 1، کامرس کی 11،شماریات کی 2اور زنانہ کیڈر کی معاشیات کی 2، تاریخ کی 3،فلاسفی کی 1اسامی کے تحریری امتحان کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان آمدہ امتحانات کے بعد رہ جانے والی اسامیوں کا امتحانی شیڈول جاری ہو جائے گا۔
لیکچررز مردانہ کیڈر کی جن اسامیوں کا امتحانی شیڈول جاری ہوا ہےان میں ضلع مظفرآباد سے تمام مضامین کی 69اسامیوں پر مجموعی طور پر ضلع مظفرآباد سے 1829، ضلع جہلم ویلی سے 868ضلع نیلم سے 1101،میرپور سے 636، کوٹلی سے 1754 امیدوار شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ٹریننگ شروع کردی
ضلع بھمبر سے 929، ضلع پونچھ سے 1211،ضلع باغ سے 1232ضلع حویلی سے 473، ضلع سدھنوتی سے 871،مہاجرین 1989سے 98اور مہاجرین مقیم پاکستان سے136امیدواران نے اپلائی کر رکھا ہے
جب کہ لیکچرر زنانہ کیڈر کی 31مشتہر شدہ تمام مضامین کی اسامیوں پر ضلع مظفرآباد سے مجموعی طور پر 2570، ضلع جہلم ویلی سے 960،ضلع نیلم سے 891،ضلع میرپور سے 1145,ضلع کوٹلی سے 2327ضلع بھمبر سے 1751ضلع پونچھ سے 3834ضلع باغ سے 2590ضلع حویلی سے 504ضلع سدھنوتی سے 1883،مہاجرین 1989سے 161اور مہاجرین مقیم پاکستان سے 198خواتین امیدواران ہیں۔
یاد رہے آزادکشمیر ہائی کورٹ نے کچھ عرصہ قبل آزادکشمیر کے سرکاری محکمہ جات میں کوٹہ سسٹم ختم کرتے ہوئے جملہ اسامیوں پر اوپن میرٹ کے تحت تقرریاں کرنے کا حکم صادر کیا تھا، اسی فیصلہ کی تعمیل میں اضلاعی کوٹہ کے بجائے اب پبلک سروس کمیشن خالی اسامیوں پر اوپن میرٹ کے تحت امیدواران کا انتخاب کرنے جا رہا ہے۔




