وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور مقتول رفاقت کے گھر پہنچ گئے، انصاف فراہمی کی یقین دھانی

حویلی(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گزشتہ دنوں بے دردی سے قتل کیے جانے والے رفاقت گجر کی والدہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہلم چڑکپورہ واقعہ پر غلط ایف آئی آر کا اندراج،عوام سراپا احتجاج، کوہالہ مظفرآباد شاہراہ بلاک

انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد،سراں پیر چناسی روڈ پر حادثہ،ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

اس موقع پر رفاقت گجر کی والدہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انصاف کی فراہمی کی امید ظاہر کی۔

Scroll to Top