ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی تربیت فراہم کر نا شروع کردی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام کے دوران عثمان وزیر نے بتایا کہ ہانیہ عامر اس وقت باقاعدہ ٹریننگ لے رہی ہیں اور باکسنگ میں غیر معمولی دلچسپی اور صلاحیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے اعلانات کے باوجود آج تک کسی سے انعام نہیں ملا، باکسر عثمان وزیر کا انکشاف
باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے کہا کہ ہانیہ ایک ماہر فائٹر ہیں اور جلد ہی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہو جائیں گی۔
بھارت کے حریفوں کو شکست دے کر اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو عالمی سطح پر جاری رکھنے والے عثمان وزیر نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی مالی معاونت نہ ملنے پر شکوے کا اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی رابطہ کیا گیاجنہوں نے عثمان وزیر کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔
شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے عثمان وزیر کی معاونت کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ایسے باصلاحیت اور محنتی کھلاڑیوں کی حمایت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسر ہیں، جنہوں نے اپنی مہارت اور محنت کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پہچان قائم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویلٹر ویٹ باکسنگ،عثمان وزیر نے انڈین حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا
یہ بھی واضح رہے کہ عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور سے ہے اور وہ کئی مقابلے جیت چکے ہیں۔
عثمان وزیرنے اپنے پیشہ ورانہ باکسنگ کیریئر کا آغاز 2018 میں کیا ۔ انھوں نے 2019 میں ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں ڈیبیو کیا۔




