اسلام آباد:ممبر کشمیر کونسل ، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخواجہ طارق سعید نے بہر صورت آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے جس سے وزیراعظم فیصل راٹھور کوالیکشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خورشید آباد میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ طارق سعید نے اعلان کیا کہ خدا کو گواہ بنا کر وعدہ کرتا ہوں کہ میں اب کی بار ہر صورت الیکشن لڑوں گا،کسی صورت پیچھے نہیں ہٹناہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیصل راٹھور کی زیرصدارت اہم اجلاس، مظفرآبادکی خوبصورتی ،انفراسٹریکچر پربریفنگ
خواجہ طارق سعیدکا کہنا تھا کہ آج کے پروگرام نے میرے الیکشن پر مہر ثبت کر دی ہے۔ میں تمام برادریوں کا مشکور ہوں اور حلقہ میں ایک ایک فرد کو جانتا ہوں ، ساتھ دینے پر سب کا مشکورہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے عوام ہی میراٹکٹ ہیں،خواجہ طارق سعید کی عید ملن پارٹی بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔
یاد رہے کہ سابق الیکشن میں خواجہ طارق سعید کی حمایت سے ہی فیصل ممتاز راٹھور نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق خواجہ طارق سعید حلقہ میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے زائدیا کم ازکم برار ووٹ رکھتے ہیں کیونکہ کشمیری قبائل کی بھرپورحمایت حاصل ہے اور کشمیری قبائل کا فیصلہ کن ووٹ ہی فیصل راٹھور کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے متوقع امیدوار سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز (مرحوم)کےصاحبزادے چوہدری محسن عزیزہوں گے جنہیں گوجر برادری کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
خواجہ طارق سعید کے الیکشن لڑنے پر فیصل ممتاز راٹھورکیلئے الیکشن لڑنا تقریباً ناممکن نظرآتاہےکیونکہ ان کا ووٹ تقسیم ہوجائیگا جبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار محسن عزیز کی پوزیشن مستحکم ہوجائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج یوم پاکستان ملی جذبے سے منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
سیاسی مبصرین کا یہ بھی خیال ہے خواجہ طارق سعید حلقہ میں اس قدر مقبول ہیں کہ وہ اپ سیٹ بھی کرسکتے ہیں۔
فیصل ممتازراٹھورنے ہمیشہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ طارق سعید اور میں متحد ہیں لیکن اب جب طارق سعید نے کارکنوں نے وعدہ کرلیا ہے الیکشن لڑنے کا تو کیا فیصل راٹھور ان کی حمایت کرینگے یا نہیں یہ آنیوالا وقت بتائے گا۔




