انصر نثار

ندی سوہانہ کے عوام آئندہ بھی میرے ساتھ ہیں : نثار انصر ابدالی کا بڑادعویٰ

کھوئی رٹہ(کشمیر ڈیجیٹل )سابق وزیر صحت و ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے یونین کونسل ندی سوہانہ کے سابق چیئرمین زکوٰۃ ماسٹر اقبال کی رہائشگاہ پر ٹھیکیدار چوہدری مظہر کنگل کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی میں شرکت کی ۔

اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ’’اگلی واری فیر ابدالی‘‘ کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں انہیں پنڈال تک لایا گیا ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔ علاقے کی ہم شخصیات نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر قانون دان راجہ محبوب ایڈووکیٹ نے انجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چوہدری مظہر کنگل اور دیگر منتظمین کا کامیاب عید ملن تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی دورِ حکومت میں شاندار کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے شاندار استقبال پر اہلیانِ ندی سوہانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جوش و جذبے نے واضح پیغام دیا ہے کہ ندی سوہانہ کے عوام آئندہ بھی ان کے ساتھ ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کھوئی رٹہ، نثار انصر ابدالی کا گاؤں پھلنی پیر خانہ آمد پر فقیدالمثال استقبال

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کو ان کا حق دیا، ایک قدم میں بڑھا تو عوام نے دس قدم ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مخصوص افراد تک رسائی محدود تھی، مگر انہوں نے سٹیٹس کو کو توڑ کر اقتدار عام آدمی تک پہنچایا ۔

 جب سٹیٹس کو ٹوٹتا ہے تو ردعمل آتا ہے، لیکن آپ نے ثابت قدم رہنا ہے، انہوں نے کہا ڈاکٹر ابدالی نے کہا کہ کھوئی رٹہ کے عوام کی محبت اور قوت کی وجہ سے آج ہر سیاسی جماعت انہیں ٹکٹ دینے کو تیار ہے تاہم وہ فیصلہ ہمیشہ عوام کے حقوق کو مدنظر رکھ کر کریں گے ۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور انداز میں آئندہ انتخابات کی تیاری کریں انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں تقریباً 8000 افراد کو حکومتی نظام کا حصہ بنایا گیا اور وہ ہمیشہ اپنے لوگوں کے لیے دستیاب رہے ۔

چار سال اقتدار میں رہ کر بھی میں نے اسے انجوائے نہیں کیا بلکہ کانٹوں کی سیج پر رہ کر عوام کے حقوق کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے بجائے صرف تبادلوں اور نمائشی اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے جبکہ عوامی مسائل جوں کے توں ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملازمین اور ڈاکٹرز کی سو فیصد بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے،نثار انصر ابدالی

آخر میں انہوں نے کہا کہ آنے والا الیکشن محض الیکشن نہیں بلکہ شناخت اور حقوق کی جنگ ہے ۔ اگر عوام نے یہ موقع کھو دیا تو پرانے عناصر دوبارہ ان کے حقوق پر قابض ہو جائیں گے ۔

Scroll to Top