عید الفطر کے دوسرے روز وزیراعظم آزاد مقبوضہ کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور نے گڑھی دوپٹہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے سابق ممبر اسمبلی چوہدری راج محمد مرحوم کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر حکومت چوہدری رشید اور وزیر حکومت سید بازل نقوی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور سے راجہ سلطان صلاح الدین کی قیادت میں وفد کی ملاقات
وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ تعزیت کے بعد وزیراعظم نے علاقے کے سیاسی کارکنان سے بھی ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد پیش کی۔ کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے عوامی مسائل کی سماعت کی اور حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔




