رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج پشاور میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاورمیں ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ساڑھے6 بجے شروع ہوگا۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے، رمضان کے چاند کی رویت کا اعلان چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند کی عمر تقریباً12گھنٹے 45منٹ ہوگی، پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہیگا جس کے باعث آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

ادھر سعودی خبرایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا اجلاس آج ہوگا، سعودی عرب سپریم کورٹ کی شہریوں سے رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ہے۔

Scroll to Top