امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ ختم کرنےکا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے اتحادیوں کو اعلیٰ ترین سطح پر تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے مقاصد کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایران کی میزائل صلاحیت اور لانچرز کو تباہ کرنا، دفاعی صنعتی ڈھانچے کا خاتمہ اور ایرانی بحریہ و فضائیہ بشمول فضائی دفاعی نظام کو ختم کرنا ہمارے اہداف میں شامل تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی صلاحیت کے قریب نہیں جانے دیا جائے گا اور ایسی کسی بھی صورتحال میں امریکا فوری اور بھرپور ردِعمل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز ختم کرنے پر غور کررہے ہیں،صدر ٹرمپ

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی نگرانی اور حفاظت ان ممالک کو کرنی ہوگی جو اسے استعمال کرتے ہیں، تاہم امریکا اس حوالے سے ان کی مدد کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خطرے کے خاتمے کے بعد اس کی مزید ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

ادھر قانون سازی میں ساتھ نہ دینے پر صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو بھی سخت دھمکی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایئرپورٹ سیفٹی کے لیے فنڈز نہ دیے گئے تو وہ ایئرپورٹس پر آئی سی ای (ICE) ایجنٹس تعینات کریں گے جو تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا امارتی ہم منصب کو فون،یو اے ای امریکا سے اربوں ڈالر کا دفاعی نظام خریدے گا

Scroll to Top