ٹرمپ کا امارتی ہم منصب کو فون،یو اے ای امریکا سے اربوں ڈالر کا دفاعی نظام خریدے گا

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ایران کے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر نے عرب امارات میں شہریوں اور اہم تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ چین ملتوی کر دیا

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب امارات پر حملے خودمختاری اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے کے امن و استحکام کے لیے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

دوسری طرف امریکا نے متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کو جدید لانگ رینج ریڈار فراہم کیا جائے گا، دفاعی نظام تقریباً 4.5 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں عید الفطر کی نماز صرف مساجد میں ہوگی، عوام کی حفاظت کے لیے بڑا فیصلہ

امریکی وزیر خارجہ نے ہنگامی بنیادوں پر نئے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیا جدید ریڈار دور سے آنے والے میزائل اور ڈرون کو نشانے بنا سکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیا ریڈار تھاڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا۔ نیا ریڈار سرحد میں پہنچنے سے پہلے ہی ہی بیلسٹک میزائل تباہ کرسکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکا امارات معاہدے میں 12 جدید سینسر اور کمیونیکیشن سسٹمز بھی شامل ہیں۔ عرب امارات کو دو کنٹرول سینٹرز بھی دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے لیے بڑا خطرہ قرار دی گئی طاقتوں میں پاکستان کا نام بھی شامل، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ منظرعام پر آ گئی

حکام کے مطابق نئے جدید سسٹم سے عرب امارات فضائی حدود کو ہر سمت سے محفوظ بنا سکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا امارات معاہدہ خطے میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اہم ہے،امریکا تربیت، تکنیکی مدد اور 5 سال کی سروس بھی فراہم کرے گا۔

 

Scroll to Top