ایران نے ڈیاگو گارسیا فوجی اڈے پر میزائل داغ دیئے

ایران نے بحرِ ہند میں واقع امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

سی این این کے مطابق ایران نے ڈیاگو گارسیا پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے۔

ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے اس تنصیب پر، جو بحرِ ہند میں ایران کے ساحل سے تقریباً 2,370 میل (3,810 کلومیٹر) دور واقع ہے، دو میزائل فائر کیے، تاہم ان میں سے کوئی بھی ہدف پر نہیں لگا۔

برطانیہ نے ان حملوں کی مذمت کی ہے جنھیں اس نے ’’ایران کے غیر ذمہ دارانہ حملے‘‘ قرار دیا ہے،

برطانوی وزارتِ دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ ’’ایران کے غیر ذمہ دارانہ حملے، خطے بھر میں کارروائیاں اور آبنائے ہرمز کو یرغمال بنانا برطانوی مفادات اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔‘‘

جمعہ کے روز برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکا کو مخصوص دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، تاکہ ان میزائل تنصیبات اور صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے جو جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کا ایف 16 طیارہ مار گرایا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران دو سو سے زائد دشمن فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں ڈرون کروز میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس کا ایک لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں کارروائی کے دوران فضائی دفاعی نظام کی زد میں آیا تھا ۔

لیکن پائلٹ نے بروقت خطرے کو محسوس کیا جس کے باعث طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس نے طے شدہ ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور گیس کا استعمال 50 فیصد کم کردیں، رانا ثناء اللہ کا مشورہ

خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سب کچھ کنٹرول میں ہے اور تابکار کا اخراج نہیں ہوا۔

ادھر ایران نے کئی ہزار کلومیٹر دور امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ جسے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول150،ڈیزل250روپے پررُکاہے،مزید نہیں روک سکتے،عطاتارڑ

یاد رہے کہ یہ فوجی اڈّہ ڈیاگو گارشیا جزیرہ میں واقع ہے جو ایران کے سب سے جنوبی جغرافیائی مقام، پاسبندر کی بندرگاہ سے 3,800 کلومیٹر دور ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ایران کے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی رینج 2000 سے 2500 کلومیٹر کے درمیان ہے۔

Scroll to Top