پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے عید الفطر کے موقع پر ایک منفرد انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔
کرکٹ کے میدان میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کرنے والے بابر اعظم اس بار کچن میں اپنی مہارت دکھاتے نظر آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کرم کادورہ،عیدالفطر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے عید کی مناسبت سے ’شیف‘ کا روپ دھار رکھا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد پابندی اٹھالی
بابر اعظم نے کچن میں خود کھڑے ہو کر عید کی روایتی ڈشز، سویاں اور شیر خرمہ تیار کیا۔
ویڈیو میں عید کے دن قومی کرکٹر بابر اعظم کچن میں سویاں اور شیرخورماں بناتے نظرآئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوئٹزرلینڈ:امریکہ سمیت ایران جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی فراہمی معطل
بابراعظم کا یہ اچھوتا انداز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور ان کے چاہنے والے اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عید الفطر:معروف فٹبالر رونالڈو کا مسلمانوں کیلئے اہم پیغام وائرل
مداحوں کا کہنا ہے کہ بابراعظم نہ صرف ایک بہترین کرکٹر ہیں بلکہ وہ زندگی کے ہر رنگ کو انجوائے کرنا جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ۔۔
قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔




