پیٹرول150،ڈیزل250روپے پررُکاہے،مزید نہیں روک سکتے،عطاتارڑ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کو زیادہ دیر برقرار نہیں رکھ سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہوسکتا ہے کہ عالمی منڈی میں مزید تیل مہنگا ہوجائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیٹو اتحاد کے سینکڑوں فوجی اہلکار عراق سے یورپ منتقل

وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ 2 ہفتے کے دوران پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا اضافہ روکنے کے لیے حکومت نے 69 ارب خرچ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرول کی قیمت میں 150، ڈیزل میں 250 روپے تک اضافہ روکا ہوا ہے

عطا تارڑ نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر تیل کی بچت کے لیے اقدامات کرے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرے، جہاں چار، پانچ افراد نے ایک ہی جگہ جانا ہے وہ ایک گاڑی کا استعمال کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کرم کادورہ،عیدالفطر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

وفاقی وزیر نے کہا کہ بچت، ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کرکے عالمی منڈی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا، ہوسکتا ہے کوئی ایسا نظام بنے جس کے تحت غریب کو ریلیف دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 7 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عید الفطر:معروف فٹبالر رونالڈو کا مسلمانوں کیلئے اہم پیغام وائرل

Scroll to Top