عید الفطر:معروف فٹبالر رونالڈو کا مسلمانوں کیلئے اہم پیغام وائرل

جدہ(کشمیر ڈیجیٹل)پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد کا پیغام جاری کردیا۔

فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عید الفطر کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کیا مبارکباد کا پیغام جاری کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی وجوہات کی بناءپر عمران خان عید کی نماز ادانہ کرسکے،جیل ذرائع

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے عید کی مناسبت سے اپنی تصویر بھی شیئر کی جو بظاہر عربی جبہ دکھائی دے رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و عسکری قیادت کی قوم کو عیدکی مبارکباد،اہم پیغام جاری

اپنی پوسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا ’سب کو عید مبارک ، اُمید ہے کہ آپ کا یہ دن اپنے خاندان والوں اور پیاروں کے ساتھ بہت خاص ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسرانیل نواز پالیسی پر مودی کو پارلیمنٹ میں سبکی ،اپوزیشن ارکان نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

سعودی فٹبالر کلب النصر سے وابستہ اسٹار فٹبالر نے آخر میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

النصر کلب کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں اپنی باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنے کا خواہاں ہوں،

سعودی عرب ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے جہاں مجھے اور میرا خاندان کو گھر جیسا ماحول محسوس ہوتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خوشیوں بھرا دن، آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، ہرطرف مسکراہٹیں بکھر گئیں

سٹار فٹبالر نے کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ میرے فیصلوں کو اہمیت دیتا ہے اور مجھے ہمیشہ میرے فیصلوں میں اہلخانہ کی حمایت حاصل رہی ہے

، ہم یہاں سعودی عرب میں بہت خوش ہیں، اسی لیے ہم نے یہاں اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رونالڈو نے 2022 کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرنے کے بعد سعودی کلب النصر میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا،

اب انہوں نے اپنے کلب کے ساتھ معاہدے میں 2027 تک توسیع کردی ہے، جس کا باضابطہ اعلان کلب کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو کیا گیا تھا۔

Scroll to Top