لورالائی : سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے لورالائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ کم از کم 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
معتبر اطلاعات کی بنیاد پر شبان کے پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کی موجودگی ہے، ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا گیا:وفاقی وزیرعطاتارڑ
سکیورٹی فورسز کو موقع پر بھیجا گیا اور ہونے والی جھڑپ کے دوران 35 فتنہ الخوارج دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے 25 زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشت گرد عناصر کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ عید الفطر کے موقع پر پاک فوج نے افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکا ہوا ہے لیکن سکیورٹی فورسز مکمل چوکس ہیں اورکسی بھی کارروائی کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں بڑی کارروائی، 6 خارجی دہشتگرد واصل جہنم ،دیگر فرار
سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہیںچاہے وہ پاکستان میں ہوں یا افغانستان میںان پر اب زمین تنگ کردی گئی ۔




