شمالی کوریا(کشمیر ڈیجیٹل) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی نوعمر بیٹی کو جدید فوجی ٹینک چلانے کے دوران فوٹوز نے دنیا کی توجہ کھینچ لی۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی بیٹی کم جو ایئے ایک فوجی مشق کے دوران ٹینک چلاتی نظر آئی۔ کِم جو اے کی عمر صرف 13 سال ہے۔
تقریباً 13 سالہ کم جو اے حالیہ مہینوں میں اپنے والد کے ساتھ مختلف عوامی اور فوجی تقریبات میں بار بار نظر آتی رہی ہیں۔

شمالی کوریا آج کل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کی وجہ سے مستقل دباؤ میں ہے اور صدر کم جونگ ان مسلسل نئے ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرواتے نظر آ رہے ہیں۔
شمالی کوریا کی ریاستی کنٹرول میں چلنے والی نیوز ایجنسی کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی نے کم جونگ ان کی بیٹی کی ٹینک چلاتے تصویریں ریلیز کیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا یواے ای کو7 ارب ڈالرکا پیٹریاٹ میزائل سسٹم فروخت کرنے کا فیصلہ
ان تصاویر میں جو ایئے کو ایک ٹینک کے ڈرائیور ہیچ سے باہر دیکھتے ہوئے سامنے کی نشست پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ کم جو ایئے کی جدید ٹینک کو آپریٹ کرتے فوجی مشق میں شرکت کی تصاویر نے دنیا کی توجہ فوراً حاصل کر لی۔
سوشل پلیٹ فارمز پر ایئے کی تصویریں وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ فوٹو گرافس ایک فوجی مشق کے دوران بنیں،اس مشق میں کم جونگ اُن بھی موجود تھے۔
تصاویر میں انہیں ٹینک کے برج کے ساتھ کھڑے جبکہ تین فوجی افسران کو ٹینک پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ کم جونگ اُن ایک نئے طرز کے ٹینک کی مشق دیکھ رہے تھے۔
شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق یہ نیا ٹینک ڈرونز اور اینٹی ٹینک میزائلوں کے خلاف بہتر جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کا حامل ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ صدر کم جونگ ان اپنی صاحبزادی کو مستقبل میں فوج میں دیکھنا چاہ رہے ہیں اور اس کے بعد وہ ممکنہ طور پر انہیں حکومتی کاموں میں بھی شریک کر سکتے ہیں۔ خود کم جونگ ان ایسے ہی سیاست میں آئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ میں اب تک امریکہ کے 16 جنگی طیارے گر چکے، بلوم برگ
ان کے والد کم جونگ اِل 1994 سے 2011 تک شمالی کوریا کے سربراہ رہے اور ان کی زندگی کے دوران ہی کم جونگ اُن کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کے کاموں میں اپنے والد کی معاونت کرنے لگے تھے۔
کم جونگ اِل کی وفات کے بعد کمیونٹ پارٹی نے کم جونگ ان کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل اور ملک کا سربراہ چن لیا تھا۔ کم جونگ اِل بھی اسی طرح سیاست اور حکومت میں آئے تھے۔

کم جونگ اُن اپنی فوج کی سرگرمیوں میں کثرت کے ساتھ شریک ہوتے ہیں، اب یہ ہو رہا ہے کہ ان کی صاحبزادی کم جو ایئےبھی ان سرگرمیوں میں ان کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ صاحبزادی کی عمر صرف 13 سال ہے۔
کم جونگ اِل کے والد کم اِل سونگ شمالی کوریا میں کمیونسٹ انقلاب کے بانی لیڈر تھے۔ انہوں نے کوریا کی تقسیم کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ کی حیثیت سے اس ملک کو تعمیر کیا تھا۔
کم اِل سونگ 1948 سے 1994 تک شمالی کوریا کی قیادت کرتے رہے تھے۔ ان کی زندگی کے دوران ہی ان کے بیٹے کم جونگ اِل نے بھی کمیونٹ پارٹی اور حکومت میں نمایاں اہمیت حاصل کر لی تھی
والد کی وفات کے بعد وہ سہولت کے ساتھ پارٹی اور شمالی کوریا کے لیڈر مان لئے گئے تھے۔




