نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو7 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرے گا۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یو اے ای کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری بھی دے دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یواے ای :ایئر ڈیفنس سسٹم کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 109 افراد گرفتار
رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل اور 1.3 ارب ڈالرکے جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
امریکا پہلے ہی 3 خلیجی ملکوں کو 16.5 ارب ڈالرکے ہتھیارفروخت کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر،میاں عبدالوحید آبائی گاؤں اورپیر مظہر شاہ عید کراچی میں منائیں گے
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : لیڈی پولیس اہلکارپیشہ وربھکاری خاتون کا سچ سامنے لے آئیں
ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر نے عرب امارات میں شہریوں اور اہم تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔




