دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ایران حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 109 افراد گرفتار کرلیا گیا۔
اماراتی حکام نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس کا اعلان کر رکھا ہے، ابوظبی پولیس کئ مطابق جھوٹی معلومات سے عوام میں خوف پھیلا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکن حکومت کا امریکہ کو اپنا ایئربیس دینے سے انکار
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے ائیر ڈیفنس سسٹم کی ویڈیوز شیئر کیں، کچھ افراد نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جعلی دھماکوں کی ویڈیوز بنائیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت امارات نے جعلی ویڈیوز کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہیومن رائٹس کونسل مظفرآباد کی تنظیم نو،عجائب حسین ہمدانی صدر منتخب
سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز شئیر کرنے پر ایک سال قید اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اماراتی حکام نے غیر مصدقہ ویڈیوز اور پوسٹ شیئر کرنے پر سخت وارننگ دی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ایران کی طرف سے آنے والے خطرات کا جواب دے رہے ہیں،
انہوں نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ انہیں فضائی دفاعی نظام کی مدد سے حملوں کو روکے جانے کی آوازیں سنائی دے سکتی ہیں۔
کویت نے بھی شہریوں کو فضائی دفاعی نظام کی مدد سے حملوں کو روکنے کے باعث ہونے والے دھماکوں کے متعلق خبردار کیا ہے،
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ملک کے مشرقی علاقے میں مزید پانچ ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے سائرن بجائے جانے کے بعد شہریوں کو قریب ترین محفوظ مقام پر جانے کو کہا تھا،
بعد ازاں حکام نے الزام لگایا کہ یہ حملہ ایرانی تھا، اور شارپنل لگنے سے ایک گودام میں آگ لگی تھی۔




