ہنڈا نے عیدالفطر کے موقع پر گاڑیوں پر خصوصی آفر لگا دی

ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے سِوک اورئیل کے لیے عیدالفطر کی مناسبت سے محدود مدت کے لیے پروموشنل آفر متعارف کرائی ہے۔

شرائط و ضوابط کے مطابق اس آفر کے تحت سِوک اورئیل خریدنے والے صارفین کو بغیر کسی اضافی لاگت کے اعلیٰ معیار کا اپ گریڈڈ انٹیریئر فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی پرتعیش ترین گاڑی ’پیلی سیڈ‘ کی قیمتیں جاری کر دیں

صارفین بورگنڈی، ٹین یا بلیک انٹیریئر میں سے اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ محدود مدت کی آفر 31 مارچ تک دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق یہ پروموشن گاڑی کی اندرونی خصوصیات کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور براہِ راست قیمت میں کمی فراہم نہیں کی گئی۔ اپ گریڈ شدہ کیبن میٹریل اور فِنِشز صارفین کو مزید پرمیئم احساس فراہم کریں گے۔

یہ اقدام ہونڈا کی پچھلی آفر کا تسلسل ہے، جس میں کمپنی نے ایچ آر-وی ماڈلز پر خصوصی پروموشن دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 19,945 روپے ماہانہ میں ہنڈا آئیکون ای نئی اقساط اسکیم متعارف

اُس آفر میں ایچ آروی خریداروں کو مفت رجسٹریشن اور بریج اسٹون ٹائرز کے ساتھ 3 لاکھ روپے تک کی بچت حاصل ہوئی جبکہ ایچ آر-وی ایس خریداروں کو مفت رجسٹریشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے تک کی بچت دی گئی تھی۔

 

Scroll to Top